وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا مختلف ممالک کے سفیروں، بین الاقوامی تنظیموں اور ڈونر ایجنسیوں کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے باہمی تعاون بہت ضروری ہے، ملک کے سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے انسانی وسائل کی ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنا بہت ضروری ہے، ترقی ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں ہر ایک پہلو کا مشاہدہ ضروری ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے باہمی تعاون بہت ضروری ہے، ملک کے سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے انسانی وسائل کی ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنا بہت ضروری ہے، ترقی ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں ہر ایک پہلو کا مشاہدہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف ممالک کے سفیروں، بین الاقوامی تنظیموں اور ڈونر ایجنسیوں کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے مختلف ممالک کے مندوبین کو وزارت اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل کی طرف سے کئے جانے والے اہم کاموں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ترجیحات سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مقرر ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنا پڑے گا۔ عشائیے میں کینیڈا، نیدرلینڈ اور سویڈن کے سفیروں کے علاوہ ، اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام، ایشیائی ترقیاتی بینک، جی آئی زیڈ کے نمائندوں اور جرمنی کی یوتھ سفیر نے بھی شرکت کی۔ ذوالفقار بخاری نے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ زیادہ مضبوط تعاون کے لئے زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں انسانی ترقی کے سلسلے میں ممکنہ اقدامات میں عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت وزیراعظم کے عزم کے تحت ملک کی بھرپور اور پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وزارت نے اپنے منسلک شعبوں ورکرز ویلفیئر فنڈ، ای او بی آئی، اور او پی ایف میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وہ اپنے تربیتی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لیس کر رہے ہیں اور پینشن فنڈ اور اوورسیز یوتھ کونسل کے بحالی کے علاوہ، اچھی گورننس کو یقینی بنانے کے لئے اپنے محکموں میں بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ٹریننگ سینٹر قائم کرنے میں تکنیکی اور مالی مدد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت میں آئی ٹی اور کمپیوٹر پروگرامنگ شامل ہونا ضروری ہے۔ سیاحت پر قومی ٹاسک فورس کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے شرکاءسے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے میں بھی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سیاحت حکومت کی اہم حکمت عملی میں شامل ہے جس سے پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply