وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی میڈیا سے گفتگو

98
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب جاتی امرا اور کھوکھر پیلس نہیں،غریبوں کے گھر بنیں گے، سارے چور اکٹھے ہوچکے، یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ ہفتہ کو لاہورکی سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ اب جاتی امرا اور کھوکھر پیلس نہیں،غریبوں کے گھر بنیں گے، سارے چور اکٹھے ہوچکے، یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔شہبازگل نے کہا کہ پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھائو تائو کیا جاتا تھا ،عمران خان وہ پہلے لیڈر ہیں جو سمجھوتہ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ساہیوال کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا، دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہوگئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔