وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر اندرولا کمینارا کی ملاقات

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر اندرولا کمینارا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے نوجوانوں کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو باروزگار …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر اندرولا کمینارا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے نوجوانوں کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو باروزگار بنانے کیلئے آسان شرائط پر 100 ارب روپے کے قرضے دے رہے ہیں، ایک لاکھ نوجوانوں کو روایتی اور جدید شعبوں میں تکنیکی تعلیم دینے کیلئے ہنرمند پاکستان پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے یورپی یونین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.یورپی یونین کے سفیر اندرولا کمینارا نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مل کر تعلیم، زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان میں سال 2014 سے 2020 تک مختلف پراجیکٹس کیلئے 618 ملین یوروز کا بجٹ رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سات سالوں کیلئے بجٹ کا تعین چند مہینوں میں کر دیا جائے گا۔