اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی سے جمعرات کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرفان صدیقی نے علی جہانگیر صدیقی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طورپر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ بھرپور قابلیت اور محنت سے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کی مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی سے جمعرات کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرفان صدیقی نے علی جہانگیر صدیقی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طورپر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ بھرپور قابلیت اور محنت سے اپنا کردار ادا کریں گے۔ علی جہانگیر صدیقی نے کہاکہ ملک میں علم وادب اور فنون کے فروغ کے اداروں کا عرفان صدیقی کی قیادت میں فعال ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے اسلامی کانفرنس تنظیم (او۔آئی۔سی) کے مرکز تحقیق برائے اسلامی تاریخ، ثقافت اور فنون (ارسیکا) کے تعاون سے بین الاقوامی خطاطی نمائش کے کامیاب انعقاد کو بھی سراہا اور دیگر شہروں میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کی خواہش ظاہر کی۔








