وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈار سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے پیر کو پاکستان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرسٹنسن نے ملاقات کی ، ملاقات میں نیشنل جاب پروگرام کیلئے باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیشنل جاب پروگرام حکومت کا آن لائن پورٹل کے ذریعے ملازمت کے خواہشمند افراد کو رابطہ کے ذریعے …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے پیر کو پاکستان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرسٹنسن نے ملاقات کی ، ملاقات میں نیشنل جاب پروگرام کیلئے باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیشنل جاب پروگرام حکومت کا آن لائن پورٹل کے ذریعے ملازمت کے خواہشمند افراد کو رابطہ کے ذریعے ملازمتیں فراہم کرنے کا انقلابی قدم ہے ، یہ نوجوانوں کی جاب مارکیٹ میں آسان اور شفاف رسائی کا بہترین طریقہ بھی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا کہ نیشنل جاب پروگرام ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک طلب و رسد کے لنک کے ذریعے ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پرعزم ہے۔ انہوں نے ملک میں ملازمت فراہم اور ملازمت حاصل کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے پر آئی ایل او کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے نیشنل جاب پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے آئی ایل او کی مہارتوں سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی۔