اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کر دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا اور اس پر مکمل عملدرآمد کیا، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کااعتراف کرنا چاہئے۔ منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل …
وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک کا انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کر دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا اور اس پر مکمل عملدرآمد کیا، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کااعتراف کرنا چاہئے۔ منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اچھے اور برے طالبان کے نظریہ کو ختم کر دیا ہے، پاکستان اب دہشت گردوں کی کو ئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، ملک سے دہشت گردی و انتہاءپسندی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اور اس پر من وعن عملدرآمد کیا گیا۔ معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا کہ جو ہم سے ڈومور کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں کہہ دیا ہے کہ نومور۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہئے کہ ملک سے انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے اپنا مو¿ثر کردار ادا کرے، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیوں کے باوجود مغربی میڈیا نے بدنام کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 66 ہزار سویلین، 7 ہزار آرمڈ فورسز کے سپاہیوں سے لے کر جنرل تک کے افسران شہید ہوئے جبکہ 18 ہزار افسران زخمی ہوئے ہیں۔








