محمد نواز شریف ہر دلعزیز لیڈر ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) ان کی قیادت میں متحد ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ہر دلعزیز لیڈر ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ان کی قیادت میں متحد ہے۔ محمد …
وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
محمد نواز شریف ہر دلعزیز لیڈر ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) ان کی قیادت میں متحد ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ہر دلعزیز لیڈر ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ان کی قیادت میں متحد ہے۔ محمد نواز شریف کو پاکستان کے عوام چاہتے ہیں اور ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے اور اس کا کام قانون سازی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بہترین جج ہیں جو کارکردگی دکھانے والوں کو2018 کے عام انتخابات میں اپنا ووٹ دے کر ایک بار پھر منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو کرپشن کے الزام میں نہیں بلکہ اقامہ کے الزام میں نااہل قرار دیا گیا ہے۔









