وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی استقبالیہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کر رہی ہے، آزاد کشمیر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے ذریعہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وجود میں آئی، جس سے عوام کا وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کر رہی ہے، آزاد کشمیر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے ذریعہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وجود میں آئی، جس سے عوام کا وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دسمبر 2010ءمیں مسلم لیگ (ن) قائم کی گئی،مسلم لیگ (ن) کے قیام میں کارکنوں نے بھرپور حصہ لیا، آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابی مہم میں کارکنوں نے بھرپور جوش اور ولولے کا مظاہرہ کیا، ہم نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا ترقی، خوشحالی اور روشن پاکستان کا پیغام پہنچایا، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے دن رات محنت کر کے پارٹی کو کامیابی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے کارکنوں کا عزت و احترام کرتی ہے اور انکو ان کا جائز مقام دیتی ہے جبکہ کارکنوں کو جائز مقام نہ دینے والوں کا حشر پاکستان پیپلز پارٹی جیسا ہوتا ہے، ہم کسی کارکن سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

Leave a Reply