اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہدایت کی ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات کو یقینی بنائیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمہ کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے کام کرے، ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا بروقت سرویلنس ٹیم کو فراہم کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت پیر کو اپنی زیر صدارت انسداد ڈینگی کیلئے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہدایت کی ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات کو یقینی بنائیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمہ کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے کام کرے، ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا بروقت سرویلنس ٹیم کو فراہم کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت پیر کو اپنی زیر صدارت انسداد ڈینگی کیلئے منعقدہ اجلاس میں دی۔ اجلاس کا مقصد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہدایت کی کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات کو یقینی بنائیں اور اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمہ کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے کام کریں اور کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا بروقت سر ویلنس ٹیم کو فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جڑواں شہروں میں مربوط حکمت عملی کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں ٹھہرائو آ گیا ہے، سرویلنس ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر گھروں اور گرد و نواح میں سپرے کر رہی ہیں، انسداد ڈینگی کیلئے جڑواں شہروں میں سپرے کیلئے مزید ٹیمیں منگوائی ہیں، یہ ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر تشخیص شدہ ڈینگی کے مریضوں کے گھروں پر سپرے کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ انسداد ڈینگی کیلئے احتیاطی تدابیر پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کے تدارک اور علاج کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پہلی بار ڈینگی کا ڈیٹا مستند بنانے کیلئے انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنا رہے ہیں۔









