وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پیر کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف سعید المالکی سے سعودی عرب کے سفارت خانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات، عالم اسلام کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پیر کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف سعید المالکی سے سعودی عرب کے سفارت خانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات، عالم اسلام کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔