وزیراعظم یوتھ سکلز پروگرام فیز تھری میں 25 ہزار نوجوان 30 جون تک تربیت مکمل کر لیں گے

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز تھری میں 25 ہزار نوجوان 30 جون تک مختلف تکنیکی مہارتوں میں تربیت مکمل کر لیں گے۔ تربیت کا آغاز 2 جنوری کو ہوا تھا۔ تکنیکی تربیت کے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو باعزت اور بہتر روزگار فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون اور ٹو میں 25، 25 ہزار …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز تھری میں 25 ہزار نوجوان 30 جون تک مختلف تکنیکی مہارتوں میں تربیت مکمل کر لیں گے۔ تربیت کا آغاز 2 جنوری کو ہوا تھا۔ تکنیکی تربیت کے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو باعزت اور بہتر روزگار فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون اور ٹو میں 25، 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ فیز تھری کے دو مراحل میں 50 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کا تعلق پورے ملک سے ہے، تربیت حاصل کرنے والے نوجوان سی پیک منصوبوں کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply