وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم-IV کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ 16 ارب 80 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار روپے کی لاگت سے خریدے گئے ،وزیر مملکت وجیہہ قمر

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم-IV کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ 16 ارب 80 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار روپے کی لاگت سے خریدے گئے ہیں۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی خریداری پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم-IV کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ 16 ارب 80 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار روپے کی لاگت سے خریدے گئے ہیں۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی خریداری پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے ) کے قواعد و ضوابط کے مطابق اوپن کمپیٹیٹو بڈنگ کے ذریعے کی گئی۔ خریداری کا پورا عمل شفاف، مسابقتی اور پی پی آر اے قوانین کی مکمل پاسداری کے ساتھ مکمل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت بلوچستان کا کوٹہ 14 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ 5 فیصد حصہ (ڈھائی، ڈھائی فیصد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وجیہہ قمر نے کہا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے مختلف کیڈرز کی 565 خالی تدریسی آسامیوں کو باقاعدہ بھرتی کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مشتہر کر دیا ہے اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق بھرتی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں طلبہ کے بڑھتے ہوئے داخلوں اور آبادی میں اضافے کے پیشِ نظر مختلف تعلیمی اداروں میں ایوننگ شفٹس بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ ایوننگ شفٹ میں پڑھانے والے عملے کے لیے علیحدہ پیکج فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اس مقصد کے لیے مقامی اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔وزیرِ مملکت نے مزید بتایا کہ 12 نئے تعلیمی ادارے قائم کیے جا چکے ہیں اور اساتذہ کی آسامیوں کی منظوری کے لیے وزارتِ خزانہ کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔

ایک علیحدہ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں سکول سے باہر بچوں کے مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ساتویں مردم شماری کے مطابق ملک میں اسکول سے باہر بچوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارتِ وفاقی تعلیم کے زیرِ انتظام 946 نان فارمل ایجوکیشن (این ایف ای) مراکز کام کر رہے ہیں جن میں 30 ہزار 394 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور 1,076 اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیم اور صحت صوبائی مضامین ہیں، تاہم کچھ امور جیسے ریسرچ سینٹرز اسلام آباد میں وفاق کے پاس برقرار رکھے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں