اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لاہور قلندرز کے اشتراک سے صوبائی کرکٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز کوئٹہ میں ہو گیا ہے جو پاکستان بھر میں نوجوان کرکٹرز کی تلاش اور تربیت کے لیے تاریخی قومی اقدام کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیگ کا ابتدائی مرحلہ 27 تا 31 اکتوبر تک بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں جاری ہے جس میں بلوچستان کے پانچ ریجنز کوئٹہ، تربت، خضدار، لورالائی اور …
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لاہور قلندرز کے اشتراک سے صوبائی کرکٹ لیگ کا کوئٹہ میں باقاعدہ آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لاہور قلندرز کے اشتراک سے صوبائی کرکٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز کوئٹہ میں ہو گیا ہے جو پاکستان بھر میں نوجوان کرکٹرز کی تلاش اور تربیت کے لیے تاریخی قومی اقدام کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیگ کا ابتدائی مرحلہ 27 تا 31 اکتوبر تک بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں جاری ہے جس میں بلوچستان کے پانچ ریجنز کوئٹہ، تربت، خضدار، لورالائی اور ڈیرہ مراد جمالی کی نمائندہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب صوبے بھر میں منعقدہ اوپن میرٹ ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا تاکہ ہر باصلاحیت نوجوان کو مساوی موقع فراہم کیا جا سکے۔ یہ لیگ وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کے لیے منظم اور پائیدار سٹرکچر قائم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نچلی سطح سے ٹیلنٹ کی نشاندہی، تربیت اور عملی کرکٹ کا تجربہ فراہم کر کے ایک مضبوط بنیاد تشکیل دی جا رہی ہے۔
بلوچستان مرحلے کے بعد لیگ کا دائرہ کار سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت تک پھیلایا جائے گا تاکہ ملک کے ہر کونے سے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔ اس منصوبے کا طویل المدتی مقصد پاکستان کی ڈومیسٹک اور قومی ٹیموں کے لیے نئے ٹیلنٹ کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کوچنگ، رہنمائی اور منظم مقابلوں کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت دے کر مستقبل کے بین الاقوامی معیار کے کرکٹر تیار کرنا اس پروگرام کی ترجیح ہے۔








