اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بلوچستان ہاو¿س میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کےلئے وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد اور ان پر پیشرفت کے علاوہ جنوبی بلوچستان اور ملحقہ اضلاع …
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر اسد عمر کی ملاقات، بلوچستان کےلئے وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد، جنوبی بلوچستان اور ملحقہ اضلاع کےلئے خصوصی ترقیاتی پیکج سمیت دیگر ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بلوچستان ہاو¿س میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کےلئے وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد اور ان پر پیشرفت کے علاوہ جنوبی بلوچستان اور ملحقہ اضلاع کےلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج سمیت صوبے کے دیگر ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان کی ترقی کےلئے وزیراعظم اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی خصوصی دلچسپی اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کی ترقی کےلئے مثبت رویہ اور عملی اقدامات ہمارے لئے باعث تقویت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کے لئے ترقیاتی پیکیج اور پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں کی ترقی کے منصوبے اور بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جس کا فائدہ بلوچستان کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو پہنچے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے بلوچستان کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے جبکہ ہمیں بلوچستان کی پسماندگی کا بھی احساس ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کی ترقی کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے صوبے کی پسماندگی کے خاتمہ کےلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں اور جنوبی بلوچستان کی ترقی کےلئے خصوصی پیکیج اس سمت میں ایک اہم پیشرفت ہے جس سے مکران، قلات اور رخشاں ڈویژنوں کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو سکے گی۔ ملاقات کے دوران وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل بیلہ، جھل جھاو¿روڈ کے منصوبے کی ایکنک سے منظوری، نولنگ ڈیم کے پی سی ون میں ترمیم کی منظوری، بلوچستان کے وفاقی منصوبوں کے لئے فنڈز کے تیز رفتار اجرائ، کراچی کوئٹہ چمن دورویہ شاہراہ کی فزبیلٹی رپورٹ کی تیاری، بلوچستان میں فائبر آپٹک کی توسیع، پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر بارڈر ٹریڈ کی سہولتوں کی فراہمی جیسے اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ کے مو¿قف سے اتفاق کرتے ہوئے اس ضمن میں مکمل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








