وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا شاہرگ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے واقعہ کی شدید مذمت

کوئٹہ۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں 7 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے بہادر سیکورٹی فورسز وطن کا دفاع اور دہشت گردوں کا مقابلہ …

کوئٹہ۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں 7 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے بہادر سیکورٹی فورسز وطن کا دفاع اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سیکورٹی فورسز ملک کے دفاع میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں ہم سب کو ان پر فخر ہے،ہم شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے حملے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں