کوئٹہ۔ 16 جنوری اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد سے متعلق صحیح اعداد شمار پراتفاق رائے کے بعد معاملات کو افہام تفہیم اورقانون کے مطابق حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے اوراس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈر ز کوآن بورڈ لیا جائے گا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نصراللہ بلوچ اورماماقدیر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے …
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 جنوری اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد سے متعلق صحیح اعداد شمار پراتفاق رائے کے بعد معاملات کو افہام تفہیم اورقانون کے مطابق حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے اوراس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈر ز کوآن بورڈ لیا جائے گا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نصراللہ بلوچ اورماماقدیر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو ،صوبائی وزراء سردار عبدالرحمن کھتیران ،میرسلیم خان کھوسو،میرظہوربلیدی ،میرمحمدخان لہڑی،میرسکندر خان عمرانی ،لالا رشید بھی موجودتھے ۔پریس کانفرنس میں نصراللہ بلوچ اورماماقدیر بلوچ نے دوماہ کیلئے احتجاجی کیمپ بند کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ اوروزیرداخلہ بلوچستان ہمارے جائزمطالبات پرعمل درآمدکیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت ماضی کی حکومتوں کے قطع نظرجواقدامات اٹھائے گی اس میں سنجید گی نظرآئے گی اورجومثبت نتائج کی حامل ہوگی لاپتہ افراد کے معاملات سے متعلق وزیراعظم نے بھی تعاون کی مثبت یقین دہائی کرائی ہے اس ضمن میں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان کو فوکل پرسن مقررکیاگیاہے صوبائی حکومت سیاست سے قطع نظراس معاملے کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کرے گی۔








