وزیراعلیٰ بلوچستان کاپشاورمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو ان کے مذ موم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امن کو سبوتاژ کرنے والوں …

27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو ان کے مذ موم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا،وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دُعااور زخمیوں کے لیےجلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں