پشاور۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے گزشتہ روزضلع چارسدہ کے علاقے شیخ کلے میں بچی کے ساتھ ریپ اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا اوراسے انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انسانیت سوزواقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا کو ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے …
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاچارسدہ میں بچی قتل کانوٹس

مزید خبریں
پشاور۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے گزشتہ روزضلع چارسدہ کے علاقے شیخ کلے میں بچی کے ساتھ ریپ اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا اوراسے انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انسانیت سوزواقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا کو ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع چارسدہ کے علاقے شیخ کلے میں ڈھائی سالہ بچی کوریپ کے بعد قتل کردیاگیاتھا۔تھانہ پڑانگ چارسدہ پولیس کے مطابق بچی کو ریپ کے بعد قتل کرکے نعش کودائودزئی کے مقام پرکھیتوں میں ڈال دیاتھا۔پولیس نے کھیتوں سے بچی کی نعش برآمدکرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔








