وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

ایبٹ آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کورونا کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس ضلعی کورونا کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے وزیراعلیٰ کو کورونا کے حوالہ سے اب تک کی کارکردگی اور موجودہ صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سپیکر صوبائی …

ایبٹ آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کورونا کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس ضلعی کورونا کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے وزیراعلیٰ کو کورونا کے حوالہ سے اب تک کی کارکردگی اور موجودہ صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سپیکر صوبائی اسمبلی، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، سیکرٹری ہیلتھ، کمانڈر 19 ڈویژن، ڈی آئی جی ہزارہ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈین/سی ای او ایوب میڈیکل کالج/ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے وزیراعلیٰ کو ہزارہ ڈویژن میں کورونا کنٹرول کی موجودہ صورتحال اور حکومتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔کمشنر ہزارہ نے وزیراعلیٰ کو ہزارہ ڈویژن میں کورونا صورتحال کے حوالہ سے بتایا کہ ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 854 اور مصدقہ کیسز کی تعداد 119 ہے۔ ہزارہ ڈویژن میں کورونا سے 7 مریض جاں بحق اور 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کمشنر ہزارہ نے بتایا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 16 وینٹی لیٹر صرف کورونا کے مریضوں کےلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ہزارہ ڈویژن میں احساس پروگرام کے تحت اب تک ایک ارب 15 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، ہزارہ ڈویژن میں اس وقت ایک ماہ سے زائد عرصہ کےلئے اشیاءخوردونوش کا سٹاک بھی موجود ہے۔