پشاور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے منگل کو ضلع باجوڑ کے علاقے تنگی میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت اور قومی فریضے پر حملہ ہے۔ وزیراعلی ہائوس پشاورکے تر جمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حملے میں شہید پولیس اہلکار اور جاں بحق شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور …
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا م کی باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے منگل کو ضلع باجوڑ کے علاقے تنگی میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت اور قومی فریضے پر حملہ ہے۔ وزیراعلی ہائوس پشاورکے تر جمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حملے میں شہید پولیس اہلکار اور جاں بحق شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اور ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکار قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم بچوں کے تحفظ کے لیے پولیو مہم کسی صورت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔







