اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، صوبہ اس وقت گورننس اور سکیورٹی مسائل کا شکار ہے، عوام رمضان المبارک کی آمد پر مہنگائی اور بے یقینی سے پریشان ہیں مگر کوئی واضح ریلیف ،پیکج یا عوامی ایجنڈا نظر نہیں آتا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ …
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ،عوام بدحال اور سہیل آفریدی اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، صوبہ اس وقت گورننس اور سکیورٹی مسائل کا شکار ہے، عوام رمضان المبارک کی آمد پر مہنگائی اور بے یقینی سے پریشان ہیں مگر کوئی واضح ریلیف ،پیکج یا عوامی ایجنڈا نظر نہیں آتا۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہائوس میں بیٹھ کر ایسے معاملات پر سیاست کر رہے ہیں جو پہلے ہی حل ہو چکے ہیں خصوصاً عمران خان کی صحت کے مسئلے کو بنیاد بنا کر سیاست کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا وہ بے یار و مددگار ہیں ، انہیں سڑکوں کی بندش کا سامنا ہے ، احتجاج اور جلائو گھیرائو ان کا مسقبل بنا دیا گیا ہے، کیا انہیں اس لئے منتخب کیا گیا تھا کہ وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر انتشار پھیلائیں ، عوام کو سیاست نہیں خدمت چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔








