لاہور۔18 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے90 شاہراہ قائد اعظم پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوروزیردفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی رابطوں کے سلسلے کو مزید مو¿ثر بنانے پر اتفاق کیا گیا - وزیر اعلی عثمان بزدار، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے …
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوروزیردفاع پرویز خٹک کی ملاقات، باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
لاہور۔18 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے90 شاہراہ قائد اعظم پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوروزیردفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی رابطوں کے سلسلے کو مزید مو¿ثر بنانے پر اتفاق کیا گیا – وزیر اعلی عثمان بزدار، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کی کامیاب پالیسی کی تعریف کی- اسدقیصر اورپرویز خٹک نے پنجاب حکومت کے کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے بروقت اقدامات کو بھی سراہا،رہنماو¿ں نے عوام کی بے لوث خدمت کے عزم کا اعادہ کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،وزیراعظم عمران خان قائد بے مثال ہیں اوران کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،دوبرس میں کئی برسوں کا کام نمٹایااورسابق حکومتوں کی غلطیوں اورکوتاہیوں کا ازالہ کیا،پنجاب میں ترقی ایک جگہ مرتکز کرنے کی بجائے دائرہ کار وسیع کردیا ہے اورپنجاب کے ہر گاو¿ں،قصبے اورشہر کی یکساں ترقی پر عمل پیرا ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزرگیا،عملی اقدامات کررہے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترقیاتی منصوبوں میں ارکان قومی اسمبلی سے مشاورت قابل تحسین ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت اوراراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گااورعوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے،پنجاب نے کورونا سمیت ہر موقع پر دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔پنجاب اورخیبرپختونخوا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون قابل تحسین ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اورشفاف پاکستان ہر پاکستانی کی آواز ہے،سینیٹر ایوب خان اوررکن قومی اسمبلی امجد علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے-








