وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترلائی میں خودکش حملے کی شدید مذمت ، معصوم نمازیوں کی شہا دت پر دکھ کا اظہار

لاہور۔6فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آبادکے نواحی علاقہ ترلائی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم نمازیوں کی شہا دت پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے ترلائی خود کش دھماکے کے زخمیو ں کے علاج معالجہ کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد انتظامیہ سے بھرپور معاونت کی ہدایت کی اور زخمیوں کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں …

لاہور۔6فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آبادکے نواحی علاقہ ترلائی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم نمازیوں کی شہا دت پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے ترلائی خود کش دھماکے کے زخمیو ں کے علاج معالجہ کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد انتظامیہ سے بھرپور معاونت کی ہدایت کی اور زخمیوں کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کاحکم دیا۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر 25ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کردی گئیں ۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتالو ں میں ہا ئی الرٹ کردیا گیا جبکہ سرجنز او ردیگر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات بھی طلب کر لی گئیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمیوں کیلئے خون مہیا کرنے اور ان کے علاج کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمشنر او رڈپٹی کمشنر کو خود زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ، ترلائی بم دھماکے کی شدت کو دل سے محسوس کیاہے۔