لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصویری جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن پلان فیز ون کی تکمیل کیلئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر کر دیا۔اجلاس میں ہر ضلع،ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے …
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب کے ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصویری جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصویری جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن پلان فیز ون کی تکمیل کیلئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر کر دیا۔اجلاس میں ہر ضلع،ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 39 اضلاع میں 132بیوٹیفکیشن سکیمیں 16ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔ 97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری،88 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ شروع ہوگئے۔لاہور میں بیوٹیفکیشن کے 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالہ میں 12 پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے 17، فیصل آباد کے 13، ملتان 8 اور ساہیوال میں 24 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے 33 اضلاع میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں قدیمی دروازوں کی بحالی کے کام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ہر بازار میں فائبر گلاس اور ٹین سائل کور لگائے جائیں گے۔ مریم نواز شریف نے ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان میں واٹر فیچر/فوارے، مصنوعی آبشارے شامل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مرکزی بازاروں میں روڈ کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا اور بیوٹیفکیشن پلان میں تیزی سے بڑھنے والے پودے اور سبزہ شامل کرنے کی ہدایت کی، فٹ پاتھ پر روایتی گرے ٹائلز کی بجائے خوبصورت کلرٹائل لگانے کا حکم بھی دیا۔
اجلاس میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کیلئے ڈیش بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے بیوٹیفکیشن ڈیش بورڈ کور وزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں ڈی سی کی طرح اسسٹنٹ کمشنروں کے بھی کے پی آئیز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے کارکردگی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کھلے مین ہول،ٹوٹی سڑکیں، گندگی، کوڑے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی گرین بیلٹ اور خراب (کلر)پینٹ پرذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہروں میں تجاوزات نظر آنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو وارننگ دی جائیگی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہروں کی بیوٹیفکیشن کا عمل جاری رہے گا، ہر ضلع،شہر اور قصبے کو اینڈ ٹو اینڈ(مکمل) بیوٹی فائی کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی ایک بازار نہیں، شہر کے ہرہرکونے کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اور اپ گریڈیشن کے دوران عوام کی سہولت کا خیال رکھا جائے،کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رحیم یار خان کے چھ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ31 مارچ تک مکمل ہوں گے۔ بہاولپور میں بابا فرید گیٹ، الصادق مسجد کی قدیمی صورت کی بحالی اور کھڑکیوں پر ووڈ بال کونی بنے گی۔ بہاولنگر،فورٹ عباس، منچن آباد،چشتیاں میں پانچ بیوٹیفکیشن پلان 30جنوری تک تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے منچن آباد اور چشتیاں کے بیوٹیفکیشن پلان کو ری ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد کے121 سال قدیم گھنٹہ گھر اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک اور اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اورگوجرہ میں تین بیوٹیفکیشن پلان فروری تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ جھنگ، شورکوٹ،18ہزاری بیوٹیفکیشن پلان کے لئے 30 اپریل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
چینیوٹ میں روایتی قدیمی فرنیچر مارکیٹ کو جدید ڈیزائن میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔وزیراعلی مریم نوا زشریف نے پورے گوجرانوالہ کو نئی اور خوبصورت شکل دینے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نارووال، شکرگڑھ اور ظفر وال میں تین بیوٹیفکیشن سکیمیں31 مئی تک مکمل ہوں گی۔ وزیراعلی مریم نوا زشریف نے گجرات شہر کی اپ لفٹنگ کا پلان تین روز میں طلب کر لیا۔ سیالکوٹ کے اقبال منزل بازار اور ملحقہ گلیوں کی شاندار اپ گریڈیشن 31 مئی تک ہوگی۔
راولپنڈی کے راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ ایریا کو جدید اور شاندار صورت دی جائے گی۔ اٹک اور احسن ابدال میں دو بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال کے چھپڑ بازار کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی، 30مارچ تک بیوٹیفکیشن مکمل ہوگی۔ جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدانخان میں بیوٹیفکیشن کے چار پراجیکٹ 397ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔








