وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیرمملکت حنا ربانی کھر کی ملاقات، فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ہونیوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا

لاہور۔20جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مثبت پیش رفت پر حنا ربانی کھر اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،

حمزہ شہباز نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کیلئے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے اور امید ہے کہ فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان وائٹ لسٹ میں واپس آجائے گا، رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی،سرداراویس لغاری اور رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔