وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بغیر اطلاع سمبڑیال آمد، سستے سہولت بازار میں اشیائےضروریہ کے نرخوں کا جائزہ لیا

سیالکوٹ۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بغیر اطلاع سمبڑیال آمد، سستے سہولت بازار کے دورہ کے دوران آٹے،چینی اور دیگر اشیاءضروریہ کے مختلف اسٹالوں پر نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیااور خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی ، معیار اور قیمتوں بارے دریافت کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق،ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عظیم نوری گھمن، کمشنر گوجرانوالہ گلزار …

سیالکوٹ۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بغیر اطلاع سمبڑیال آمد، سستے سہولت بازار کے دورہ کے دوران آٹے،چینی اور دیگر اشیاءضروریہ کے مختلف اسٹالوں پر نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیااور خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی ، معیار اور قیمتوں بارے دریافت کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق،ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عظیم نوری گھمن، کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ، ریجنل پولیس آفیسر نذیر گاڑا، ڈی پی او اسد حسن علوی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نوازاور اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف بھی موجود تھیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ظفروال سے سیدھا سمبڑیال پہنچے تاکہ سہولت بازار کا اچانک دورہ کرکے عوام الناس کو ملنے والی سہولیات کا از خود جائزہ لے سکوں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مقرر کردہ نرخوں پر آٹا دستیاب ہے جبکہ حکومت کے بروقت اقدامات سے چینی کی قیمت کم ہوئی ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جاو ں گا۔ انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اس موقع پرسہولت بازار میں آئی خاتون نے وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ نے خاتون کو فوری انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ آپ کو ہر صورت انصاف ملے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمبڑیال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی سمبڑیال میں سینٹری ورکرز اور سینٹی ٹیشن عملہ کی خالی آسامیوں کو فوری پر کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پرانہوں نے سمبڑیال ، ائیر پورٹ اور سمبڑیال ڈسکہ کی فوری تعمیر ومرمت کے احکامات بھی جاری کئے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدارماڈل پولیس اسٹیشن ائیر پورٹ پہنچے۔ انہوں نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین ا ور حوالاتیوں سے بھی مسائل دریافت کیے۔ وزیر اعلیٰ نے فرنٹ ڈیسک کا بھی جائزہ لیا اورپیشہ وارانہ امور کی احسن طریقے سے انجام دہی پر پولیس اسٹیشن عملہ کیلئے 1لاکھ روپے انعامات دینے کا اعلان کیا۔