لاہور۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی- ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیااورلاہور میں چائنہ سینٹر/ سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور زرعی شعبہ سے متعلقہ …
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی- ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیااورلاہور میں چائنہ سینٹر/ سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور زرعی شعبہ سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا- اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی‘چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے‘پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے‘پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ، سہولتیں اور رعائتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط اور ٹرانسپیرنسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے‘صنعتی ترقی کیلئے رہنما اصولوں پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے،صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں اورصنعتی ترقی کیلئے ریگولیشن کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے- عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے – سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیاہے‘انہوں نے کہا کہزرعی شعبے میں گروتھ کے بے پناہ مواقع ہیں‘ زرعی شعبے میں چین کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے اور سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی -اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان عاطف بخاری سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ ،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔








