لاہور۔4 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے جاری پیغام مےں کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کےلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 5 فروری عالمی برادری کو یا دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کےلئے …
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
لاہور۔4 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے جاری پیغام مےں کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کےلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 5 فروری عالمی برادری کو یا دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے – انہوںنے کہا کہ کشمیری عالمی برادری سے یہ سوال پوچھنے کےلئے حق بجانب ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جا رہاہے۔مودی سرکار نے غےر آئےنی اورغےر قانونی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمےر کو دنےا کی سب سے بڑی جےل بنارکھا ہے ۔ بھارت رےاستی جبر وتشدداورکشمےر کی آئےنی حےثےت تبدےل کر کے کشمےرےوں کو آزادی کے حق سے محروم نہےں رکھ سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعوےداروں کا سےاہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں اور کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے ۔کشمیری عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی ہے اور اس دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی تھی ،ہے اوررہے گی۔ کشمیری عوام کےساتھ بھارت کے روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں- وزےراعظم عمران خان کشمےرےوںکے سفےر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہےں ۔وزےراعظم عمران خان نے اپنے دور میں ہر ملکی اور بین الاقوامی فورم پر کشمیر کاز کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی افواج کے بدترین مظالم بند کرانے کےلئے اپناموثر کردار ادا کرنا چاہیے۔








