وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو

لاہور۔5 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے ساڑھے تین برس کے دوران ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے پیش رفت کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل کی پائی پائی دیانتداری کے …

لاہور۔5 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے ساڑھے تین برس کے دوران ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے پیش رفت کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل کی پائی پائی دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش کی گئی اور اس سازش کے ذریعے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی تائید و حمایت سے یہ سازش ناکام ہوئی۔

Leave a Reply