لاہور۔13 مئی (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتہائی مختصر مدت میں ساہیوال کول پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغازبہت بڑی کامیابی ہے اورمیں ساہیوال کو ل پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیدا وار شروع ہونے پر پوری قوم کو مبارکباددیتا ہوں، بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے نے کم مدت میں بجلی کی پیداوار شروع کر …
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو
لاہور۔13 مئی (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتہائی مختصر مدت میں ساہیوال کول پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغازبہت بڑی کامیابی ہے اورمیں ساہیوال کو ل پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیدا وار شروع ہونے پر پوری قوم کو مبارکباددیتا ہوں، بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے نے کم مدت میں بجلی کی پیداوار شروع کر کے نہ صرف چین بلکہ دنیا کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے ،ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کے آغاز کی خبر نے میرے دورہ چین کی خوشیوں کو مزید دوبالا کردیا ہے ،انہوںنے کہا کہ جس رفتار اورمعیار کیساتھ ساہیوال کول پاور پلانٹ پر کام کیا گیا ہے اسکی مثال پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی









