وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ارشد ندیم کیلئے 10کروڑ انعام کا اعلان

لاہور۔9اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نیزہ بازی میں 118 سالہ ریکارڈ توڑنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین اور 10کروڑ روپے کے خصوصی انعام کاا علان کیا ہے۔وزیراعلی نے ارشد ندیم کے آبائی شہر میاں چنوں میں سپورٹس سٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے- وزیر اعلی نے پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور ان …

لاہور۔9اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نیزہ بازی میں 118 سالہ ریکارڈ توڑنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین اور 10کروڑ روپے کے خصوصی انعام کاا علان کیا ہے۔وزیراعلی نے ارشد ندیم کے آبائی شہر میاں چنوں میں سپورٹس سٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے- وزیر اعلی نے پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور ان کے کوچنگ سٹاف کی محنت کو بھی سراہا – انہوں نے کہاکہ خود پر یقین ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔ میاں چنوں کے چھوٹے سے گاوں سے پیرس اولمپکس تک سفر قابلِ داد ہے۔

انہو ں نے کہاکہ جیت خوبصورت چیز ہے، جیت پانے کے لئے خود کو کھونا پڑتا ہے۔ 92.97میٹر کی” گولڈن تھرو” کرکے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی۔ وزیراعلی نے اپنے پیغام میں کہاکہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیاہے،اب قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں ۔وزیراعلی نے کہاکہ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے-

نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالی ہمیشہ سربلند رکھے- مریم نواز نے اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لئے۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ قائم کرکے پروفیشنل برتری ثابت کردی۔