سرگودھا ۔ 19 جنوری (اے پی پی):سرگودھا سپورٹس کمپلیکس کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے سلسلہ میں صوبائی سطح پر شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی اِرم حامد حمید نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اِرم حامد حمید نے شطرنج ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ اِرم حامد حمید نے کھیلوں …
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز: سرگودھا میں صوبائی سطح کا شطرنج ٹورنامنٹ، اِرم حامد حمید کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 19 جنوری (اے پی پی):سرگودھا سپورٹس کمپلیکس کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے سلسلہ میں صوبائی سطح پر شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی اِرم حامد حمید نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اِرم حامد حمید نے شطرنج ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ اِرم حامد حمید نے کھیلوں کے میدان میں اعلیٰ سطح بہتری لانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سپورٹس کمپلیکس سرگودھا کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اسطرح کے ایونٹ نوجوانوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جس کا اُن کی شخصیت پر مثبت اثر پڑتاہے۔ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں اُن کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا رئوف علی باجوہ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور، تحصیل سپورٹس آفیسر ساجد اللہ بابر، تحصیل سپورٹس آفیسر شہریار سیال، تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال، طیب بشیر، منتہیٰ ملک، شیخ عمر فاروق و دیگر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے آفیشلز بھی موجود تھے۔








