وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی نہ ہونے پربرہمی کا اظہار واسا حکام سے رپورٹ طلب

لاہور۔20 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور جلد ازجلد نکاسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا سلام آباد سے انتظامیہ اورواسا حکام سے رابطہ کیا اور انہیں فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا حکام او رمتعلقہ …

لاہور۔20 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور جلد ازجلد نکاسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا سلام آباد سے انتظامیہ اورواسا حکام سے رابطہ کیا اور انہیں فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا حکام او رمتعلقہ انتظامیہ بارش کے پانی کے نکاس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائے اوراس عمل میں کسی قسم کا تساہل یا کوتاہی قابل برداشت نہیں، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم ازکم وقت میں جلد ازجلد مکمل کیا جائے- شہریو ں کو بارش کے پانی کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری یا مشکل کاسامنا قابل برداشت نہیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں – واسا،انتظامیہ اورٹریفک حکام کو بارش کے دوران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں موجود ہونا چاہیے-نکاسی آب کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارشیں متوقع تھیں اس کے باوجود پیشگی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے اور بارش ختم ہونے کے بعد کئی گھنٹوں پانی کیوں کھڑا رہا-وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ واسا حکام مرکزی سڑکوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں پر موجود پانی کے نکاس پر بھی خصوصی توجہ دیں -لاہور سمیت ہر شہر میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہے متعلقہ افسران اپنی نگرانی میں نکاسی آب کا عمل مکمل کرائیں کیونکہ پانی کھڑا ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں -نکاسی آب کا عمل فوری کارروائی کا متقاضی ہے-غفلت کی ہر گز گنجائش نہیں -دریں اثنائ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے پنجاب بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں، دیواریں گرنے اوردیگر واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-

مزید خبریں