وزیراعلیٰ پنجاب کا ہنگو میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہنگو میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ہنگو میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور4 جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کاظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید افسران اور جوانوں نے دفاع وطن کیلئے بے مثال جرات و شجاعت کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں