وزیراعلیٰ پنجاب کی وسط جون اورجولائی میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت

لاہور۔31 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وسط جون اورجولائی میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ زراعت اور پی ڈی ایم اے صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھیں۔ ٹڈی دل سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل …

لاہور۔31 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وسط جون اورجولائی میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ زراعت اور پی ڈی ایم اے صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھیں۔ ٹڈی دل سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل پر کنٹرول کیلئے ہرممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمے اورفصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ فضائی سپرے کے ساتھ گاڑیوں کے ذریعے بھی فصلوں کو بچانے کیلئے سپرے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری ہیں اور 7 لاکھ56ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیاجاچکا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی موثر نگرانی کا عمل جاری ہے اور ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔ڈویژن اورضلع کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں اور کنٹرول رومز 24/7صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔