کراچی۔ 17 جون (اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرائ، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ اجلاس کو نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ حسن نقوی نے بریفنگ دی۔ کابینہ نے نئے مالی سال کے 1.24 ٹرلین روپے …
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس کابینہ نے نئے مالی سال کے 1.24 ٹرلین روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

مزید خبریں
کراچی۔ 17 جون (اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرائ، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ اجلاس کو نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ حسن نقوی نے بریفنگ دی۔ کابینہ نے نئے مالی سال کے 1.24 ٹرلین روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہمارے بجٹ میں غریبوں، کاشتکارو، نوجوانوں، سرکاری ملازمین اور نجی شعبے کو رلیف دیا گیا ہے، مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہعوام کو تنہا نہیں چھوڑیںگے اور کوشش کی ہے کہ ایک متوازن بجٹ پیش کریں۔








