اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس سے ایک بات تو طے ہوگئی چند شرپسند لوگ جو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائ کر رہے تھے وہ جھوٹ تھاانہیں شرم آنی چاہئیے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ بھی مانا گیا کہ پولیس نے قانون کے مطابق …
وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس سے ایک بات تو طے ہوگئی چند شرپسند لوگ جو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے تھے وہ جھوٹ تھا۔ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس سے ایک بات تو طے ہوگئی چند شرپسند لوگ جو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائ کر رہے تھے وہ جھوٹ تھاانہیں شرم آنی چاہئیے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ بھی مانا گیا کہ پولیس نے قانون کے مطابق کام کیا۔مراد علی شاہ صاحب کی باتوں میں تضاد ہےخود کلیر نہیں کہنا کیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ مزار کی بے حرمتی ہوئی اور یہ نہیں ہونی چاہئیے تھی دوسری طرف کہہ رہے ہیں اس پر کاروائی نہیں ہونی چاہئیے تھی ایک طرف کہہ رہے ہیں پولیس ہمارے پورے کنٹرول میں ہے دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ ہم سو رہے تھے ایف آئی آر ہوگئ بھائی آپ کہنا کیا چاہ رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ آپکی مرضی سے ہوا تو مانیں ،نہیں ہوا تو اپنی پولیس سے پوچھیں اور آئی جی کو فارغ کر دیں آپ دونوں طرف نہیں کھیل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ منافقت کرنا بند کریں، آپ نے خود بھی مانا اور سب کو پتہ ہے کہ جرم ہوا۔ جب جرم ہوا تو پھر کاروائی پر دہائی کس بات کی۔ کیا اشرافیہ کے خلاف کاروائی نہیں ہو سکتی۔









