وزیراعلی مریم نواز نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری دیدی

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری دیدی۔جوائنٹ فیملی میں رہنے والے گھر کی توسیع کے بھی اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جون2026 تک ایک لاکھ60 ہزار گھر بنا نے کا ہدف مقررکر دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی …

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری دیدی۔جوائنٹ فیملی میں رہنے والے گھر کی توسیع کے بھی اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جون2026 تک ایک لاکھ60 ہزار گھر بنا نے کا ہدف مقررکر دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دے دی۔پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور129،فیصل آباد میں84 اور لودھراں59 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی زمین،اپنا گھر کے پلاٹوں کی جلد از جلد قرعہ اندازی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے فنڈز بڑھانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں اپنی چھت، اپنا گھر اور اپنی زمین،اپناگھر پراجیکٹس کیلئے قرضوں کے اجرا اور دیگر امور کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری ہاوسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت،اپناگھر کے رجسٹرڈ یوزر کی تعداد1880081 جبکہ درخواست گزار کی تعداد1066559 ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں67197 گھر آباد ہوچکے ہیں۔پنجاب بھر میں اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت53843 مکان زیر تعمیر ہیں۔اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت164 ارب 66 کروڑ روپے کے ریکارڈ قرضے جاری کئے گئے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپنی چھت،ا پنا گھر کے تحت ریکوری کی شرح99 فیصد ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت دوسری قسط بھی جلد از جلد ادا کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپنا گھر کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کا حکم بھی دیا۔