وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات

لاہور۔7مارچ(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سیاسی وعدوں سے بہلایا گیا اور سابق حکمرانوںنے …

لاہور۔7مارچ(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سیاسی وعدوں سے بہلایا گیا اور سابق حکمرانوںنے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف کو جنوبی پنجاب مےں شاندار مےنڈےٹ ملا اور ہم اس مےنڈےٹ کی لاج رکھےںگے۔ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت نبھائے گی۔ جنوبی پنجاب کے عوام کوان کا حق لوٹائیں گے اور جنوبی پنجاب کا ہر ضلع، ہر شہر اور ہر گاﺅں ترقی کے عمل میں شریک ہوگا۔ ترقےاتی فنڈز کی غےر منصفانہ تقسےم باب بند کردےا ہے۔پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کےلئے انتظامی لحاظ سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہات تک رسائی پراجیکٹ کے تحت دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔جنوبی پنجاب میں نئے ہسپتال، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی خوشحالی کے سفر کی بنےاد رکھ دی گئی ہے ۔