اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیوں کے تناظر میںکشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ …
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹریش اورسلامتی کونسل کے ارکان کے نام مکتوب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیوں کے تناظر میںکشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹریش اورسلامتی کونسل کے ارکان کے نام مکتوب میں کہی ہے۔ اپنے مکتوب میں وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے، بھارت کے مطابق حملہ آور کشمیری تھا لیکن اس کے باوجود بھارت نے الزام پاکستان پر لگایا۔ دریں اثناء وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کی اوران سے پلوامہ ایشو پر، بھارت کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے بے جا الزامات اور خطے کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان، خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے اور بد امنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس صورتحال کا سنجیدگی سے اور بغور جائزہ لے رہے ہیں اورمیں نے تمام صورتحال سے بذریعہ خط سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے کل اسلام آباد طلب کیا تھا۔








