وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ، خرم نواز گنڈا پور اور مشا ل ملک کالاہور میں کشمیر ریلی سے خطاب

لاہور۔15 اگست(اے پی پی )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی نظریں سلامتی کونسل کے اجلا س پر لگی ہوئی ہیں ، سلامتی کونسل کے ممبران غیر معمولی حالات کی نزاکت کو سمجھےں اور فوری نوٹس لےں،پاکستان ہر محاذ پرکشمیریوں کا ساتھ دے گا۔ وہ گزشتہ روز لاہور کے چیئرنگ کراس پر منعقدہ کشمیر ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع …

لاہور۔15 اگست(اے پی پی )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی نظریں سلامتی کونسل کے اجلا س پر لگی ہوئی ہیں ، سلامتی کونسل کے ممبران غیر معمولی حالات کی نزاکت کو سمجھےں اور فوری نوٹس لےں،پاکستان ہر محاذ پرکشمیریوں کا ساتھ دے گا۔ وہ گزشتہ روز لاہور کے چیئرنگ کراس پر منعقدہ کشمیر ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ، صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری ، خرم نواز گنڈا پور، ابرار الحق ، صوبائی وزراء، چوہدری ظہیر الدین اور ڈاکٹر یاسمین راشدکے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر قائدین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے حماقت کی جبکہ اللہ نے وزیر ا عظم عمران خان کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ 50سال سے سرد خانے میں پڑے ہوئے مسئلہ کشمیر کو زندہ کر دیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے 13اگست کو اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کو ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی تھی، اب سلامتی کونسل کے ممبران سے توقع کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں غیر معمولی حالات اور کشمیریوں پر ظلم و جبر کا نوٹس لےں گے ۔

مزید خبریں