وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کا سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل کا اظہار

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایازصادق سےایسی بات کی توقع نہیں کرتا،ایاز صادق نے جو مؤقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات پر پارلیمان کواعتماد میں لیاتھا۔انٹیلی جنس معلومات میں ابھی نند ن کا ذکر نہیں …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایازصادق سےایسی بات کی توقع نہیں کرتا،ایاز صادق نے جو مؤقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات پر پارلیمان کواعتماد میں لیاتھا۔انٹیلی جنس معلومات میں ابھی نند ن کا ذکر نہیں تھا۔سیاسی مقاصدکیلئےایسی غیرذمےدارانہ گفتگوکی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کررہےہیں جس پر حیرانی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن آئی سی جے کا فیصلہ پڑھ لے اور پاکستان کامؤقف بھی پڑھ لیا جائے ،یہ لوگ کلبھوشن کے معاملے پر بھی گمراہ کررہےہیں،ابھی نند ن کے معاملے پر یہ قوم کو گمراہ کررہےہیں،فیٹف میں پاکستان کو دھکیلنے والا کون تھا؟ یہ نون لیگ کا دیا ہوا تحفہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو ایسا موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ پاکستان کو دوبارہ آئی سی جے میں لے جائے۔کوئی بھی پاکستانی کشمیر پر سودے بازی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو کشمیر پر یکجا کرتے ہیں اور یہ بھارت کا بیانیہ بننا شروع کر دیتے ہیں ۔یہ ایوان میں آکر معاملات میں ابہام پیدا کررہےہیں۔اپوزیشن کے لوگ کنفیوژن میں ایسی گفتگو فرما رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر کون متفق ہے سب جانتے ہیں یہ بلاوجہ متنازع بنارہےہیں ،ابھی نندن کے معاملے کو بلاوجہ متنازع بنانےکی کوشش کی جارہی ہے،بدقسمتی سے انھوں نے سب چیزیوں کو سیاست کی نذر کردیاہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔