وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرا خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان اور ترکی کے موقف میں مماثلت، خوش آئند …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرا خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان اور ترکی کے موقف میں مماثلت، خوش آئند ہے۔وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترکی کی جانب سے مسلسل واضح اور دو ٹوک موقف اپنانے پر، ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس میں جس طرح ترک صدر رجب طیب اردگان نے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سمیت خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ کی طرف سے ترک وزیر خارجہ کو دورہ ئ پاکستان کی دعوت دی گئی۔