وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ،

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوار کو سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ حالیہ واقعات پر پاکستان کی گہری تشویش کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تنازعہ سے بچنے اور کشیدگی میں کمی کےلئے زیادہ …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوار کو سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ حالیہ واقعات پر پاکستان کی گہری تشویش کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تنازعہ سے بچنے اور کشیدگی میں کمی کےلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہر کرنے پر زور دیا ۔ انہوںنے تمام متعلقہ فریقین سے اقوام متحدہ کے منشوراور عالمی قانون کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اختلافات پرامن طریقہ سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیرخارجہ نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور نہ ہی خطے کے کسی تنازعہ کا حصہ بنے گا۔ پاکستان کے نکتہ نظر کو بیان کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ افغان امن عمل میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو محفوظ بناتے ہوئے اسے مزید آگے بڑھایاجائے گا۔ وزیر خارجہ نے اعادہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

مزید خبریں