وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) حکومت نے مئی کے مہینے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کو وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اوگرا اور وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15روپے 19پیسے، لائٹ ڈیزل …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) حکومت نے مئی کے مہینے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کو وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اوگرا اور وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15روپے 19پیسے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے 65پیسے ، ایم ایس 92رون پیٹرول کی قیمت میں 1روپے 20پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 10پیسے اضافہ کی سفارش کی تھی، وزیراعظم کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایات کی روشنی میں مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ اپریل کی سطح پر ہی برقرار رہیں گی۔

Leave a Reply