نیویارک ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان نے گزشتہ چار سالوں میں معیشت اورسلامتی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے، ملک کو تمام شعبوں میں آگے لیجانے کیلئے سول اورملٹری قیادت یکجاءہے، ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، سول اورعسکری قیادت کے درمیان اختلافات پیداکرنے کی کوشش کرنے والوں کی سرگرمیاں افسوسناک ہیں , ایسے عناصر اپنے عزائم میں کامیاب …
وزیرداخلہ احسن اقبال کی نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اورمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
نیویارک ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان نے گزشتہ چار سالوں میں معیشت اورسلامتی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے، ملک کو تمام شعبوں میں آگے لیجانے کیلئے سول اورملٹری قیادت یکجاءہے، ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، سول اورعسکری قیادت کے درمیان اختلافات پیداکرنے کی کوشش کرنے والوں کی سرگرمیاں افسوسناک ہیں , ایسے عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق امریکی وزیردفاع کا بیان بے بنیاد ہے ۔انہوں نے یہ بات نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اورمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک کو اس وقت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی اوراتقاق واتحاد کی ضروررت ہے، ملک کے اداروں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ملک کی سول اورعسکری قیادت کے درمیان اختلافات پیداکرنے کی کوشش کرنے والوں کی سرگرمیاں افسوسناک ہیں اور ایسے عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔








