اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ عدالت عالیہ کی ہدایت پر انتظامیہ نے فیض آباد میں کارروائی کی ، دھرنے والے ختم نبوت کے حساس معاملے کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں، ختم نبوت پر پوری قوم ایک چٹان اور اتحاد کی صورت میں متحد ہے، مظاہرین اور اس کے قائدین اس اتحاد میں دراڑیں کیوں پیدا کرنا چاہتے ہیں، …
وزیرداخلہ احسن اقبال کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ عدالت عالیہ کی ہدایت پر انتظامیہ نے فیض آباد میں کارروائی کی ، دھرنے والے ختم نبوت کے حساس معاملے کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں، ختم نبوت پر پوری قوم ایک چٹان اور اتحاد کی صورت میں متحد ہے، مظاہرین اور اس کے قائدین اس اتحاد میں دراڑیں کیوں پیدا کرنا چاہتے ہیں، ، پاکستان کی پارلیمان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور اسلامی تعلیمات اور عقائد کی محافظ ہے، ختم نبوت کے حوالے سے کوئی قانون بنا ہے اور نہ ہی کوئی ایسی پیش رفت ہوئی ہے جس سے ختم نبوت میں کسی قسم کی کوئی کمی ہوِں، حکومت اور پارلیمان ختم نبوت اور اسلامی اقدار و عائد کی بھی محافظ ہے اختلافات پیدا کرنے والے عقیدہ ختم نبوت سے محبت نہیں بلکہ دشمنی کا ارتکاب کر رہے ہیں۔








