وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے خلاف موثرکارروائیوں پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسی تنظیم بی ایل ایف کے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا …

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسی تنظیم بی ایل ایف کے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں نو دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں، قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیرداخلہ نے خیبرپختونخوامیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے اور بلوچستان و خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے ان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

مزید خبریں