وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکابین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے دو سرے روزشرکاءسے خطاب

لاہور۔10 جنوری(اے پی پی )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے دوسرے روزکے پہلے سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری بلوچستان مدثروحیدملک، وفاقی سیکرٹری صحت ملک اللہ بخش، ڈاکٹرمنیر، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، غیرملکی ڈیلیگیٹس اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اور خواتین وحضرات کی کثیرتعدادموجودتھی، مقررین نے ڈینگی بیماری …

لاہور۔10 جنوری(اے پی پی )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے دوسرے روزکے پہلے سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری بلوچستان مدثروحیدملک، وفاقی سیکرٹری صحت ملک اللہ بخش، ڈاکٹرمنیر، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، غیرملکی ڈیلیگیٹس اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اور خواتین وحضرات کی کثیرتعدادموجودتھی، مقررین نے ڈینگی بیماری پرقابوپانے کے حوالہ سے مختلف آراءپیش کیں اورکامیاب کانفرنس منعقدکروانے پرانتظامیہ کومبارکباددی،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی کانفرنس ڈینگی بیماری سے بچاو¿اورآگاہی پھیلانے میں معاون ثابت ہوئی ہے، بین الاقوامی کانفرنس کے انعقادکامقصدتمام سٹیک ہولڈرزکی کاوش سے ڈینگی بیماری کے مکمل خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بناناہے،صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب میں ریفرنس لیبارٹریزبنائی جائیں گی، سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے،ڈینگی سرویلنس کیلئے تمام عملہ کوجدیدتقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی، ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے انعقادکیلئے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان اور ان کی ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہے۔