وزیرمملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا نیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ 70سالوں میں پہلی مرتبہ جمہوریت تسلسل کے ساتھ 10سال مکمل کررہی ہے،تاریخ پر تاریخ دینے اورکنیٹیر پر کھڑے ہو کر حکومت گرنے کے دعوے کرنے والے مکمل ناکام ہوچکے ہیں ،سینٹ الیکشن کی طرح آئندہ عام انتخابات بھی بروقت ہونگے،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج …

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ 70سالوں میں پہلی مرتبہ جمہوریت تسلسل کے ساتھ 10سال مکمل کررہی ہے،تاریخ پر تاریخ دینے اورکنیٹیر پر کھڑے ہو کر حکومت گرنے کے دعوے کرنے والے مکمل ناکام ہوچکے ہیں ،سینٹ الیکشن کی طرح آئندہ عام انتخابات بھی بروقت ہونگے،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابوپالیا گیا ہے ، ملک کے اندر پی ایس ایل، انٹرنیشنل کھیلوں ،ثقافت ،میوزک اور فلم کی بحالی ہورہی ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جلد فلمی صنعت کے لئے مراعات پیکیج کا اعلان کرینگے، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے یونین کونسل کی سطح پرکھیلوں کے ٹورنامنٹ کے انعقاد اور گراﺅنڈز کے قیام سمیت دیگر اقدمات اٹھائے گئے ہیں باقی صوبوں کو بھی شہباز شریف کی ان کاوشوں کی تقلیدکرنے کی ضرورت ہے ، محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں کے دوران اتنی بجلی پیدا کی گئی جتنی گذشتہ 66سالوں کے دوران بھی پیدا نہیں کی جاسکی ، بعض صوبوں میں تو بجلی فزیبلٹی رپورٹ اور ایم او یوز پر پیدا ہورہی ہے ،وزارت اطلاعات و نشریات ورکنگ جرنلسٹ ،میڈیا ورکرزکے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کر رہی ہے

مزید خبریں